Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

کرونا مریضوں کیلئے مسجد میں مفت آکسیجن سینٹر قائم

SAMAA | - Posted: Jun 26, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 26, 2020 | Last Updated: 3 months ago

بھارتی شہر بھیونڈی میں ایک مسجد کو عارضی اسپتال میں تبدیل کرکے کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے مفت آکسیجن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انتظام جماعت اسلامی ہند نے کیا ہے۔ منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں ممبئی کے نواح میں واقع بھیونڈی شہر کے علاقہ شانتی نگر کی مکہ مسجد کے اندر 5 بیڈز نصب کیے گئے ہیں اور ہر بیڈ کے ساتھ آکسیجن سلینڈر نصب ہے۔

یہاں ان مریضوں کو سہولت فراہم کی جاتی ہے جن کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہو مگر مطلوبہ اخراجات ادا کرنے کے باعث وہ آکسیجن سلنڈر سے محروم رہ جاتے ہیں۔

جماعت اسلامی ہند کے مقامی امیر اوصاف احمد نے بتایا کہ اب تک مسجد میں فراہم کردہ سہولت سے 70 سے زائد مریضوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔ اس کے علاوہ جماعت اسلامی ہوم آئسولیشن میں بیٹھے افراد کو گھروں پر بھی آکسیجن سلینڈر فراہم کرتی ہے۔

مسجد کے منتظم قیصر مرزا کا کہنا ہے کہ خدمت خلق اسلام کا بنیادی جزو ہے اور اسلام کی تعلیمات میں مسجد کو محض عبادت کی جگہ نہیں بلکہ ایک کمونٹی سینٹر کی حیثیت حاصل ہے جہاں مخلوق کی فلاح و بہبود پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube