Wednesday, October 21, 2020  | 3 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

موٹرسائیکل پر کرتب کا شوقین نوجوان ٹریکٹر سے ٹکراکر ہلاک

SAMAA | - Posted: Jun 26, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 26, 2020 | Last Updated: 4 months ago

کوئٹہ میں موٹرسائیکل پر کرتب دکھاتے ہوئے نوجوان ٹریکٹر سے ٹکرا کر ہلاک ہوگیا۔ واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

سماء ٹی وی کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر مختلف کرتب دکھانے والا نوجوان سیدھا جاکر ٹریکٹر سے ٹکرا جاتا ہے اور موقع پر دم توڑ دیتا ہے۔

متوفی کی شناخت ثناء اللہ ولد محمد قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔ اس سے قبل بھی کوئٹہ کی سڑکوں پرکئی نوجوان ون ویلنگ اور کرتب کرتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ پولیس ریس لگانے اور ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف موثر کارروائی کرے تاکہ مستقبل میں اسطرح کے واقعات رونما نہ ہوں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube