Sunday, August 9, 2020  | 18 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

راولپنڈی اوراسلام آبادمیں بارش،موسم خوشگوار،شہری شادہوگئے

SAMAA | - Posted: Jun 26, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 26, 2020 | Last Updated: 1 month ago

سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری

جڑواں شہروں میں ابرکرم برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش برسی تو نالہ لئی کی سطح میں بھی اضافہ ہوگیا۔

جمعہ کواسلام آباداور راولپنڈی میں باران رحمت سے بڑھتی گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔رم جھم سے شہریوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔

اسلام آباد میں صبح  ہونے والی بارش نے فضا کو مزید خوشگواربنادیا اور  شہری موسم کا لطف اٹھانے گھروں سے نکل آئے۔

دونوں شہروں میں  سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون کا یہ اسپیل وقفے وقفے سے 24 گھنٹے تک جاری رہےگا جبکہ ملک کے بیشتر علاقے ابھی گرمی کی لپیٹ میں ہی رہیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube