Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

جون کےآخرتک3لاکھ کيسزمتوقع تھے،اب سوا2لاکھ نظرآرہےہيں،اسدعمر

SAMAA | - Posted: Jun 26, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 26, 2020 | Last Updated: 3 months ago

کرونا کا خطرہ ٹلا نہيں ليکن کافی کم ہوا

وفاقی وزيراسدعمرکہتے ہيں کہ کرونا کا خطرہ ٹلا نہيں ليکن کافی کم ہوا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےوفاقی وزیراسد عمر نے بتایا کہ جون کے آخر تک 3 لاکھ کيسزکی توقع کررہے تھے مگراب سوا 2لاکھ کيسزنظرآرہے ہيں۔

انھوں نے کہا کہ جولائی ميں مزيدميڈيکل سہوليات مہيا کررہے ہيں، صحت کا شعبہ مفلوج نہيں ہوگا، لوگ احتياطی ہدايات پرعمل کريں، اس صورتحال سے جلد نکل آئيں گے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ تمام صوبوں ميں انتظامی اقدامات بھی کئے جارہے ہيں،حکومت نے ماسک پہننا لازمی قرارديا،2ہفتے ايسے آئے جب اسپتالوں پردباؤ بڑھا،اسپتالوں ميں وينٹی ليٹرزاوربستروں کی تعداد ميں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ 14جون کو کرونا کے ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی،20 بڑے شہروں ميں اسمارٹ لاک ڈاؤن کياگيا،احتياط کريں گےتو وباء کا پھيلاو نہيں ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube