Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن انتقال کرگئے

SAMAA | - Posted: Jun 26, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 26, 2020 | Last Updated: 4 months ago

جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن طویل علالت کے بعد 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اہلخانہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان طبعیت خرابی کے باعث کراچی کے امام کلینک میں داخل تھے اور چند روز قبل انکو وینٹی لیٹر پر ڈالا گیا تھا جس کے بعد طبعیت میں بہتری آئی تھی تاہم آج صبح اچانک طبعیت بگڑنے کے باعث منور حسن کی وفات ہوگئی۔

ترجمان جاعت اسلامی کے مطابق سید منور حسن صاحب کی نماز جنازہ 27 جون بروز ہفتہ بعد نماز ظہر عید گاہ  گراونڈ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی جبکہ نماز ظہر 1:30 بجے گراونڈ میں ہی ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پڑھائیں گے۔

جماعت اسلامی کے سابق امیر 5 اگست 1941 کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1963ء اور 1966ءمیں جامعہ کراچی سے عمرانیات اور اسلامیات میں”ایم اے“ کے امتحانات امتیازی حیثیت سے پاس کیے۔

سید منور حسن 2009 سے 2014 تک جماعت اسلامی پاکستان کے چوتھے امیر رہے جبکہ اسلامی جمیعت طلبہ کے سرکردہ رہنماء بھی رہے۔ قاضی حسین احمد جماعت اسلامی کے تیسرے اور میاں طفیل دوسرے امیر تھے جبکہ جماعت اسلامی کے بانی سید ابوالاعلی مودودی تحریک کے پہلے امیر تھے۔

جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے سماء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ قومی امکان ہے کہ نماز جنازہ کل بروز ہفتے کو ادا کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ منور حسن کی موت بہت بڑا صدمہ ہے، انھوں اللہ کے دین سے بہت محبت تھی،ساری زندگی دین کی خدمت کی، جرات سے حق کے لئے کھڑے رہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ زمانہ طالبعلمی سے ہی ان کا ساتھ تھا۔

ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منور حسن کے جانے سے سیاست کا ایک درخشاں باب بند ہوگیا، منور حسن کی سیاسی خدمات کا پورا ملک معترف تھا،ان کا انتقال سیاست میں ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ منورحسن زمانہ طالبعلمی سے ہی قائدانہ صلاحیتوں سے بھرپور شخصیت تھے، پاکستان پیپلز پارٹی منور حسن کے انتقال پراظہار تعزیت کرتی ہے،ان کی جیسی ہمہ جہت شخصیت کا خلا پُر ہونا بہت مشکل ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube