Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

لیاری ایکسپریس وے پر حادثہ، 4افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jun 26, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 26, 2020 | Last Updated: 2 years ago

کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر میرا ناکہ کے قریب حادثے کے دوران سڑک کنارے بیٹھے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ کار سوار محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار کار میں ڈرائیور سمیت 2 نوجوان اور ایک 10 سالہ بچے سوار تھے۔ پولیسنے ڈرائیور اور ساتھ موجود شخص کو حراست میں لے لیاہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار افراد شیر شاہ کے رہائشی ہیں۔

حادثے میں جاں بحق افراد لیاری ایکسپریس وے کی سڑک کنارے بیٹھے تھے کہ حادثے کا شکار کار فٹ پاتھ پر بیٹھے افراد پر جا گری۔ کار تیز رفتاری کے باعث قلابازیاں کھاتے ہوئے مرزا آدم خان روڈ پر آگری۔

ریسکیو عملے کے مطابق جاں بحق افراد میں عامر، آصف، عادل اور ایک نا معلوم شخص شامل ہے جبکہ گاڑی میں بچنے والے تینوں بھائی مہتاب، عباس اور وارث شامل ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube