Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

کراچی: ایئر وار کالج میں 33ویں گریجویشن کورس کی تقریب

SAMAA | - Posted: Jun 25, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 25, 2020 | Last Updated: 1 month ago

کراچی میں ائیر وار کالج میں 33ویں ائیر وار کورس کے گریجویشن کی سادہ اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وائس چیف آف دی ائیر اسٹاف ائیر مارشل احمر شہزاد، تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

تقریب میں 33ویں ائیر وار کورس کے کانووکیشن کا بھی انعقاد کیا گیا۔ مہمانِ خصوصی ائیر مارشل احمر شہزاد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ جیو پولیٹیکل اور اسٹریٹیجک حالات سے مکمل آگہی نہ صرف سیکیورٹی کی مجموعی صورت حال پر اثرانداز ہوتی ہے بلکہ آنے والے خطرات کے بروقت سدِ باب کی تیاری میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے تناظر میں، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کے ساتھ ساتھ چین اور بھارت کے مابین موجود کشیدگی خطے کے لئے خطرناک ہے۔ عصرِ حاضر میں کوئی فوج روایتی یا غیر روایتی جنگ میں اکیلے کامیابی حاصل نہیں کر سکتی اس لئے عسکری آپریشنز میں کامیابی کے لئے مشترکہ حکمتِ عملی مرکزی حیثیت حاصل کر چکی ہے۔

مہمان خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ حربی طریقوں کے ساتھ ساتھ سائبر، اسپیس اور ہائیبرڈ وار فئیر کے میدان میں ترقی بھی ناگزیر ہے۔

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے گریجویٹ ہونے والے افسران میں اسناد تقسیم کیں۔ گروپ کیپٹن تنویر احمد کو کورس میں ٹاپ گریجویٹ ٹرافی عطا کی گئی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گریجویٹ ہونے والوں میں پاک فضائیہ، کے علاوہ آرمی اور نیوی جب کہ 13 دوست ممالک کےافسران بھی شامل تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube