Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

فواد چوہدری اور اسد عمر کا ’تنازع‘ حل ہوگیا

SAMAA | - Posted: Jun 24, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jun 24, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

گلے شکوے دور

وفاقی کابینہ کے دو اہم ارکان کا تنازع ایک ہی روز میں حل ہوگیا۔ فواد چوہدری اور اسد عمر مل بیٹھے اور شکوے شکایتیں دور کردیں۔

گزشتہ روز اسد عمر اور جہانگیر ترین پر ایک دوسرے کو نکلوانے کا الزام دھرنے والے وفاقی وزیر فواد چوہدری خود اسد عمر کے دفتر پہنچ گئے۔ جہاں دونوں کی بیٹھک لگی اور گلے شکوے دور ہوگئے۔

ملاقات کے بعد فواد چوہدری کا کہنا تھا کوئی دشمنی تھوڑی تھی۔ بس غلط فہمی تھی جو ختم ہوگئی ہے۔ سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں سب متحد ہیں۔

اسد عمر کا بھی کہنا تھا کہ فیصلے تو وزیر اعظم نے کئے۔ اس لیے وہ مانتے ہی نہیں کہ اُنہیں وزارت سے جہانگیر ترین نے نکلوایا تھا۔

فواد چوہدری کے متنازع انٹرویو کا معاملہ حکومتی ترجمانوں کی بیٹھک میں بھی گونجا۔ خود وزیر اعظم نے اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کی پاسداری تمام ارکان کی ذمہ داری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube