Wednesday, September 23, 2020  | 4 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کوئٹہ: طلبہ کا آن لائن کلاسز کیخلاف احتجاج، کئی گرفتار

SAMAA | - Posted: Jun 24, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 24, 2020 | Last Updated: 3 months ago

کوئٹہ میں پولیس نے آن لائن کلاسز کیخلاف احتجاج کرنیوالے طلباء اور طالبات کو گرفتارکرلیا۔

بلوچستان کی طلبہ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام پریس کلب شارع عدالت سے ایک ریلی نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں شریک ہوئے۔

طلبہ کے مطابق وہ بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتے تھے، اس دوران  احتجاج کرنیوالے طلباء اور طالبات کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور بلوچ کونسل قائداعظم یونیورسٹی پر مشتمل بلوچ طلباء الائنس کے زیر اہتمام بلوچستان میں آن لائن کلاسز کیلئے انٹرنیٹ کی عدم فراہمی اور ایچ ای سی کی جانب سے آن لائن کلاسز کے اجراء کیخلاف احتجاجی ریلی کے شرکاء کو گرفتاری کے بعد مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا۔

ساتھیوں کی گرفتاری کیخلاف طلبہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے اپنے تمام ساتھی طلبہ کو رہاء کرنے کا مطالبہ کیا، طلبہ نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

پولیس افسر تھانہ سول لائن ضامن حسین ضامن کے مطابق طلبہ اسمبلی کی طرف ریلی نکال رہے تھے جبکہ کوئٹہ میں ہر قسم کی ریلیوں پر پابندی عائد ہے، ان کا کہنا تھا کہ گرفتار طلبہ کو مختلف تھانوں میں رکھا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube