Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

لیگی رہنماء خواجہ آصف کونیب لاہورنے طلب کرلیا

SAMAA | - Posted: Jun 24, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 24, 2020 | Last Updated: 3 months ago

پاکستان مسلم ليگ نون کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف کو نیب لاہور نے طلب کرلیا ہے۔سيالکوٹ ميں قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ميں بےقاعدگيوں کی تحقيقات کے ليے26جون کو طلبی کے نوٹس جاری کرديئے گئے ہیں۔

نيب کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق خواجہ آصف کو کینٹ ويوہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں 26 جون کی صبح 11 بجےطلب کیا گیا ہے۔ اُن پرالزام ہے کہ انہوں نےموجودہ زمین سے زیادہ فروخت کردی۔خواجہ آصف پراختیارات سے تجاوز کرنے کا بھی الزام ہے۔

اس کیس میں خواجہ آصف کےاہلِ خانہ بھی شامل ہیں۔نوٹس ميں ہاؤسنگ اسکيم ميں سرمايہ کاری کے ذرائع کی تفصيلات بھی ساتھ لانےکاکہا گيا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube