Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

جب ڈاکٹرزکہیں گے،نوازشریف پاکستان آجائیں گے،عابدشیرعلی

SAMAA | - Posted: Jun 24, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 24, 2020 | Last Updated: 2 years ago

مسلم لیگی رہنماءعابد شیر علی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشريف کی چہل قدمی بھی ہيڈلائن بن جاتی ہے۔

ليگی رہنماء عابد شيرعلی نے لندن ميں سماء کے نمائندے کوثر کاظمی سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ڈاکٹرز نے مياں نوازشریف کوچہل قدمی کی ہدايت دی تھی،ان کی چہل قدمی بھی ہيڈلائن بن جاتی ہے۔

عابد شیرعلی نے کہا کہ نوازشريف نے اہليہ کو بستر مرگ پر چھوڑا،اس وقت بھی حکومتی اراکين تماشا بناتے رہے اور اب صحت پر بھی بنارہے ہيں۔

عابد شیر علی نے مزید کہا کہ نوازشريف حکومت نہيں بلکہ عدالت کی اجازت سے لندن آئے،ڈاکٹرز کہيں گے تونوازشريف فوری وطن لوٹ جائيں گے۔

اپنی وطن واپسی سےمتعلق عابدشيرعلی کا کہنا تھا کہ مجھ پرکوئی مقدمہ نہيں، پروازيں شروع ہوتے ہی واپس لوٹ جاؤں گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube