Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

چند گھنٹےکاپولیس افسرجھوٹی ترقی پرگرفتار

SAMAA | - Posted: Jun 24, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Jun 24, 2020 | Last Updated: 1 week ago

امتحان ميں پاس ہونے کی جھوٹی خبر پھيلائی

پولیس اہلکار کا کانسٹيبل سے اے ايس پی بننے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ سی ايس ايس امتحان ميں پاس کرنے کی جھوٹی خبر پھيلانے والےپنوعاقل کے پوليس کانسٹيبل شاہ رخ عباسی کوحوالات ميں بند کرديا گيا،ایس ایس پی عرفان سموں نے نوٹس لیا۔

پنوعاقل کے پوليس کانسٹيبل شاہ رخ کلہوڑو نے تھانے دارکوماموں بناديا۔ شاہ رخ عباسی نے سی ايس ايس امتحان ميں پاس ہونے کی جھوٹی خبر پھيلائی،مٹھائی بانٹی اورايس ايچ اوکےساتھ تصويربنوائی ليکن امتحان ميں کامياب ہونےوالا توکوئی اور شاہ رخ تھاجوکرنل ريٹائرڈ مختيار احمد کا بيٹا اور پہلی خاتون پائلٹ شہيد مريم مختيار کا بھائی شيخ شاہ رخ خان ہے۔ایس ایچ او مشتاق جتوئی نے بھی بغیر تصدیق کرتے ہوئے اہلکار کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی کھلائی۔

غلط خبر کی تصديق کرنے اورسوشل ميڈيا پر تصوير لگانے پر پر ايس ايس پی عرفان علی سموں نےايس ايچ او پنوعاقل مشتاق جتوئی کومعطل کرديا ہےجبکہ کانسٹيبل شاہ رخ عباسی کوکوارٹرگارڈ کرديا گيا۔ایس ایس پی کے مطابق اہلکار کے خلاف محکمہ جات کارروائی کی جائے گی۔ گرفتار اہلکار شاہ رخ کلہوڑو کا کہنا ہے کہ 2019 میں سی ایس ایس کا امتحان دیا تھا، جس کا اب رزلٹ آیا ہے،اپنا سیریل نمبر بھی یاد نہیں تھا، بس نام دیکھ کر خوش ہوا اور دوستوں کو بتایا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube