Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

بیرون ملک پھنسےبلوچستان کےشہریوں کوکوئٹہ پہنچادیاگیا

SAMAA | - Posted: Jun 24, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 24, 2020 | Last Updated: 3 months ago

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے فلائٹ آپریشن کے تحت پہلی پرواز 165 مسافروں کو لیکر کوئٹہ پہنچ گئی ہے۔

کوئٹہ میں سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کےمطابق وفاقی حکومت کی خصوصی ہدایات پر کرونا وائرس کے پیش نظر بیرون ملک پھنسے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے پہلی خصوصی ائیرعربیہ کی پروازسے165 مسافرکوئٹہ پہنچے۔اس پرواز میں طیارے کے عملے کے 6 افراد بھی شامل تھے۔

اس موقع پرسول ایوی ایشن اتھارٹی،محکمہ صحت اور دوسرے متعلقہ اداروں نے ایس او پیز کےمطابق مکمل انتظامات کررکھےتھےاورمسافروں کی مکمل تھرمل اسکرینگ اور ان کےکروناوائرس کےٹیسٹ کیےگئے۔

اس موقع پرطیارےاورایئرپورٹ کومکمل طورپرڈس انفیکٹ کردیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube