Thursday, August 13, 2020  | 22 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

چارسدہ: داماد کے قتل کے الزام میں ساس گرفتار

SAMAA | - Posted: Jun 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago

خیبر پختونخوا کے وسطی ضلع چارسدہ میں پولیس نے داماد کو قتل کرنے کے الزام میں ساس کو گرفتارکرلیا پے۔

پولیس کے مطابق چند روز پہلے منظور آباد پشاور کے رہائشی مرجان ولد محمد قریش نے گھریلو تنازع پر اپنی ساس معراج بی بی پر فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا جس کے خلاف مقامی تھانے میں تعزیرات پاکستان کے تحت 324 کا مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی خاتون معراج بی بی اسپتال سے خارج ہوکر شبقدرمیں اپنے رشتہ داروں کے گھر چلی گئی مگر اس کا داماد مرجان اس کے پیچھے وہاں پہنچ گیا جس پر معراج بی بی نے کلاشنکوف سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں داماد موقع پر ہلاک ہو گیا۔

ڈی ایس پی کے مطابق ملزمہ معراج بی بی کو شبقدر مٹہ مغل خیل سے گرفتار کرلیا ہے اور اس نے اپنے جرم کا اقرار بھی کیا ہے مگر پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ حقائق منظر عام پر آسکے۔ ملزمہ کو اس وقت مردان جیل میں رکھا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube