جم کھولنے کا مطالبہ
لاک ڈاؤن کے باعث ہر کوئی پریشان ہے۔ پشاور میں جم مالکان نے باڈی دکھا کر احتجاج کیا اور حکومت سے ریلیف پیکج دینے کا مطالبہ کرديا۔
پریس کلب میں پریس کانفرس کرتے ہوئے جم مالکان نے حکومت کوایس او پیز کے ساتھ جم کلب کھولنے کا مطالبہ کیا۔ سیکریٹری جم ایسوسی ایشن طارق پرویز نے کہا کہ چارچارماہ ہوگئے کلبزبند پڑے ہیں۔ اخراجات ویسے ہی ہیں۔ بل کرائے ادا کرنا پڑتے ہیں۔ حکومت ہماری مدد کرے۔
جم مالکان کا کہنا تھا کہ چارماہ میں ان کا کاروباربالکل ٹھپ ہوکررہ گیا ہے حکومت ان کےلئے مالی پیکج کا بھی اعلان کرے۔