Monday, August 3, 2020  | 12 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

ٹڈی دل کے حملے کےباعث کپاس کی فصل شدید متاثر

SAMAA | - Posted: Jun 23, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 23, 2020 | Last Updated: 1 month ago

مطلوبہ ہدف حاصل کرنا مشکل ہوگیا

راجن پور میں ٹڈی دل کی وجہ سے کپاس کی فصل شدید متاثر ہوئی جس کی وجہ سے گزشتہ سال کی نسبت رواں سال مطلوبہ ہدف حاصل کرنا مشکل ہوگا۔

صوبہ بھر میں روئی کی 75لاکھ گانٹھوں کی پیداوار کے ہدف کے حصول کیلئے وزیر زراعت اور سیکریٹری زراعت واصف خورشید کی جانب سے فیلڈ فارمیشنز کو ٹاسک سونپ دیا گیا جبکہ کور کمیٹی کا 15 روزہ اجلاس جاری ہے۔

محکمہ زراعت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کپاس کا مطلوبہ ٹارگٹ حاصل کرنا مشکل ہوگا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی اصلاحات نوید عصمت کہتے ہیں کہ ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کی مرتب کردہ سفارشات کپاس کے کاشتکاروں تک بروقت پہنچائی جا رہی ہیں۔ مارکیٹوں میں معیاری زرعی ادویات اور بیجوں کی مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے سخت مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔

محکمہ زراعت کے مطابق ملاوٹ اور ناجائز منافع خوری کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube