Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

فیصل آباد: ڈاکٹرز سمیت 400 سے زائد ہیلتھ پروفیشنل کرونا کا شکار

SAMAA | - Posted: Jun 20, 2020 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jun 20, 2020 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو : آن لائن

فیصل آباد میں طبی عملے پر کرونا کے وار خطرناک حد تک بڑھ گئے، متاثرہ ڈاکٹرز اور نرسز کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی۔

سی او ہیلتھ ڈاکٹر بلال کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں سرکاری اسپتالوں کے 400 سے زائد ڈاکٹرز نرسز اور پیرا میڈیکس کرونا کا شکار ہوچکے، جن میں 308 ڈاکٹرز اور 125 سے زائد پیرا میڈیکل اسٹاف کے ارکان شامل ہیں۔

مریضوں کی بڑھتی تعداد پر ڈاکٹرز شہریوں سے صرف احتیاط کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ڈاکٹر بلال نے کہا کہ ہم یہی چاہتے ہیں جیسے جنگ میں لوگ گولیوں سے بچتے ہیں، اسی طرح حالات کو جنگ ہی سمجھیں اور گھروں میں رہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق اب تک 1200 سے زائد ڈاکٹرز کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں اور 50 فیصد طبی عملہ صحتیاب ہو کر دوبارہ اسپتالوں میں ڈیوٹی کررہا ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 3 ہزار 300 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں آج (ہفتہ 20 جون 2020) کو کرونا وائرس سے ریکارڈ 82 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube