Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

شوگراسکینڈل ختم نہیں ہوا، منطقی انجام تک پہنچائیں گے، وزیراعظم

SAMAA | - Posted: Jun 20, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 20, 2020 | Last Updated: 2 months ago

وزیراعظم عمران خان نے واضح کردیا ہے کہ کوئی یہ نہ سمجھے شوگر اسیکنڈل ختم ہوگیا، پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ کرونا وباء کے پھیلاؤ کی روک تھام سے متعلق آگاہی مہم میں اپنا کردار ادا کریں۔

پاکستان تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس کے دوران وزيراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ شوگر مافیا کا معاملہ دب گیا، لیکن یہ دبے گا نہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ شوگر مافیا سے حکومت نہیں عوام متاثر ہوئے، معاملے کو منطقی انجام تک پہنچا کر رہيں گے۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں کرونا وباء کے پھیلاؤ کی روک تھام سے متعلق آگاہی مہم اور بچاؤ کے طریقۂ کار پر عمل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وباء کے خلاف لوگوں میں انفرادی اور اجتماعی شعور بیدار کرنا لازم ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube