Friday, August 7, 2020  | 16 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

رینجرز پر حملوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہے، حکام

SAMAA | - Posted: Jun 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jun 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تانے بانے بیرون ملک ملنے لگے

رینجرز پر نو روز میں پانچ حملے ہوئے۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق تینوں حملوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہے۔ بیرون ملک سے آپریٹ کیے جانیوالےعلیحدگی پسند گروپ کی جانب سے حملوں کا انکشاف ہوا ہے۔

کراچی، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں یکے بعد دیگرے رینجرز پر حملوں کے تانے بانے بیرون ملک ملنے لگے، تحقیقاتی حکام کے مطابق علیحدگی پسند گروہ نے کراچی کی سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے گٹھ جوڑ کیا اور شہر کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

حکام کےمطابق دہشتگردی کے اِس گٹھ جوڑ کو بھارت کی خفیہ ایجنسی را مالی معاونت فراہم کر رہی ہے۔ دس جون کوگلستان جوہر میں رینجرز کی موبائل جبکہ لانڈھی میں چوکی کے قریب دستی بموں سےحملے کیے گئےتھے۔ لیاقت آباد سمیت گھوٹکی اورل اڑکانہ حملوں کی تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube