حکومت اضافی فنڈز دے
کرونا وائرس کے باعث تعلیم و تدریس کا سلسلہ معطل ہونے پر طلبہ نے فیس معاف کرنے کا مطالبہ کیا توچیئرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن طارق بنوری نے کہا کہ حکومت اضافی فنڈز دے تو فیسیں معاف بھی کی جاسکتی ہیں۔ انھوں نے پسماندہ علاقوں کےطلباء کوانٹرنیٹ تک رسائی کیلئے جامعات میں انٹری دینے کا عندیہ بھی دے دیا۔
تعلیم وتدریس نہ ہونے پرفیس معاف کرنے کے مطالبات ضرور پکڑرہے ہیں۔چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری نے کہا ہے کہ جو فیس ضروری نہیں ہے وہ معاف کردی جائے تاہم مکمل فیس اسی صورت میں معاف ہوسکتی ہے کہ حکومت فنڈنگ زیادہ کردے۔
انھوں نےآن لائن کلاسزمیں مشکلات سے دوچار طلبہ کے لئے کہا کہ موبائل فون کے پیکجزمیں ٹیلی کام سیکٹر نے کافی کمی لائی ہے،دوردرازعلاقوں کے مسائل زیادہ ہیں،کوشش کررہے ہیں کہ طلبہ کی کم تعداد کو یونی ورسٹی بلواکر انٹرنیٹ تک رسائی دی جائے۔
چیئرمین ایچ ای سی کے مطابق آن لائن کلاسزمیں سہولت کیلئے موبائل کمپنیوں سے اسٹوڈنٹ پیکج پر بات بھی چل رہی ہے۔