Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

گھوٹکی:رینجرزکی گاڑی کےقریب دھماکا،2اہلکارسمیت3افرادجاں بحق

SAMAA | - Posted: Jun 19, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 19, 2020 | Last Updated: 5 months ago

زخمیوں کی بھی اطلاعات

گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی کےقریب دھماکے میں 2 اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح گھوٹگی میں رینجرز کی گاڑی کے نزدیک بم دھماکا ہوا۔ دھماکے سے 2 رینجرز اہلکار اور ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت کرلی گئی ہے۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ نزدیکی عمارتیں لرز گئیں اور آواز دور دور تک سنی گئی۔ لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال گھوٹکی منتقل کردیا گیا ہے۔

وزيراعلیٰ سندھ نے گھوٹکی ميں رينجرزکی گاڑی پرحملےکانوٹس لےلیا ہے اور آئی جی سندھ کوفوری انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔مرادعلی شاہ نے علاقہ سیل کرکےسرچ کرنےکی ہدایات بھی کی ہے اور رینجرز اہلکاروں سمیت شہری کی شہادت پردکھ کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ دی جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube