Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

بلوچستان: دوران اسمگلنگ ایرانی ڈیزل سمیت چھالیہ اور دیگرچیزیں برآمد

SAMAA | - Posted: Jun 19, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 19, 2020 | Last Updated: 3 months ago

پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر اور وندر میں کارروائی کے دوران اسمگنگ شدہ ایرانی ڈیزل سمیت بھاری مقدار میں چھالیہ اور دیگر چیزیں برآمد کرلی جبکہ ایک غیر ملکی سمیت 25 تارکین وطن کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق خفیہ اطلاع پر گوادر میں ایک لانچ سے 18 ہزار لیٹر ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل برآمد کرلیا گیا جبکہ ایک اور وندر میں دوران کارروائی گاڑیوں سے 34 ہزار 394 کلو چھالیہ اور 45 ٹن فلو رائٹ اسٹون برآمد کرکے 17 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق وندر کے قریب ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر 91 عدد ٹائر اور 16 بیگ چائنا سالٹ برآمد کیا گیا جبکہ جیوانی جٹی گوادر سے 25 تارکین وطن اور 01 نائیجرین باشندہ کو گرفتار کیا گیا۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ سے ایک نان کسٹم پیڈ لینڈ کروزر کو بھی تحویل میں لے لیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ کارروائیوں میں پکڑی جانے والی چھالیہ، ایرانی ڈیزل، لانچ اور گاڑیوں کی مالیت 10 کروڑ 74 لاکھ روپے کے لگ بھگ بنتی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube