Monday, September 21, 2020  | 2 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

باہرسےآنےوالےہرشخص کےٹیسٹ کی ضرورت نہیں،معیدیوسف

SAMAA | - Posted: Jun 17, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 17, 2020 | Last Updated: 3 months ago

وزيراعظم کے معاون خصوصی معيد يوسف نے کہا ہے کہ کروناکی96فیصدٹرانسمیشن لوکل ہے،3فیصدباہرکےلوگ ہیں،ہیلتھ ایکسپرٹ کی ایڈوائس ہےکہ باہرسےآنےوالےہرشخص کےٹیسٹ کی ضرروت نہیں،صوبوں نےمشورہ دیاہےکہ جولوگ بیمارہوں صرف ان کاٹیسٹ کریں۔

بدھ کو وزيراعظم کے معاون خصوصی معيد يوسف نےميڈيا بريفنگ میں بتایا ہے کہ اب تک 75سے80ہزارپاکستانیوں کو واپس لاچکےہیں۔

معیدیوسف نے کہا کہ پہلےمرحلےمیں اسلام آباد ایئرپورٹ کھولا،150مسافرواپس لائے۔معیدیوسف نے واضح کیا کہ کروناکےپھیلاؤ کاذریعہ پاکستان واپس آنےوالےلوگ نہیں بنے، بیرون ممالک میں موجود طلبا کوواپس لانے کاپروسیس ابھي شروع نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کروناکی96فیصدٹرانسمیشن لوکل ہے،3فیصدباہرکےلوگ ہیں،ہیلتھ ایکسپرٹ کی ایڈوائس ہےکہ باہرسےآنےوالےہرشخص کےٹیسٹ کی ضرروت نہیں،صوبوں نےمشورہ دیاہےکہ جولوگ بیمارہوں صرف ان کاٹیسٹ کریں،جن میں علامات نہیں ہوں گی ان کاٹیسٹ نہیں ہوگا اور وہ گھروں میں قرنطینہ میں رہینگے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت کی جانب سےقرنطینہ کی سہولت نہیں دی جائےگی،ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کےذریعےسب سےرابطےمیں رہینگے،تمام صوبےمیں این سی اوسی اجلاس میں مشاورت میں شامل ہیں۔

معید یوسف نے کہا کہ 40سے45ہزارپاکستانی اب ہم واپس لاسکیں گے، تمام ایئرلائنزاب آپریٹ ہوسکیں گی،ملک میں8ایئرپورٹ آپریشنل ہیں اور 20 تاريخ سے مزید لوگوں کو واپس لائيں گے جبکہ تمام ايئر لائن پرواز کريں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube