Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کروناکا پھیلاؤ، فیصل آباد کے 25 علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Jun 16, 2020 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Jun 16, 2020 | Last Updated: 5 months ago

فیصل آباد میں بھی کرونا کے بڑھتے کيسز کے بعد مخلتف علاقوں ميں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گيا، بڑی مارکیٹوں سمیت شہر کے 25 علاقے سیل کئے جائیں گے۔

کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی پر انتطامیہ نے فیصل آباد میں بھی 14 روز کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، شہر کی بڑی مارکیٹوں سمیت 25 علاقے سیل کئے جائیں گے۔

جن علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں اکبر چوک مارکیٹ، گھںنٹہ گھر کے اطراف تمام 8 بازار، بانو مارکیٹ، مکی مارکیٹ، انار کلی بازار، ڈی ٹائپ کالونی، ڈھڈی والا مارکیٹ، جھال مارکیٹ، منڈی کوارٹر، منصور آباد، سمن آباد، رضا آباد، صدر بازار، غلام محمد آباد، وارث پورہ، ٹاٹا بازار، ڈجکوٹ مین بازار اور امین پور بنگلہ کے علاقے شامل ہیں۔

اسمارٹ لاک ڈان کا اطلاق منگل 16 جون رات 12 بجے سے آئندہ 14 روز کیلئے کیا جائے گا جبکہ فیصل آباد میں اب تک کرونا کے 3800 سے زائد کیسز اور 92 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

پنجاب میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 55 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube