Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

صحافی ولی بابر کا قاتل 9 سال بعد گرفتار

SAMAA | - Posted: Jun 15, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 15, 2020 | Last Updated: 5 months ago

Picture courtesy: Dawn

کراچی پولیس نے صحافی ولی بابر کے قتل میں ملوث سزا یافتی مجرم کامران عرف ذیشان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی انٹیلی جنس ایجنسی کی مدد سے جیوز نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کے قتل میں ملوث مرکزی مجرم کامران کو گرفتار کرلیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرم کو غیرموجودگی میں سزائے موت سنائی ہے۔

بیان کے مطابق مجرم ایم کیو ایم لندن کا کارندہ ہے اور ساؤتھ افریقہ سیٹ اپ کے ساتھ کام کرتا رہا مگر گزشتہ 9 سال سے روپوش تھا۔

ولی خان بابر کو 2011 میں کراچی کے علاقہ لیاقت آباد میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد کیس کے 5 گواہان کو بھی چن چن کر مارا گیا۔

پولی کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ 2008 میں ایم کیو ایم میں شامل ہوا اور قتل سمیت چائنا کٹنگ میں ملوث رہا۔ پھر 2011 میں فیصل موٹا نے ایک اور ٹیم سے ملایا اور ولی بابر کو قتل کرنے کا ٹاسک دیا۔ اس مقصد کیلئے اسلحہ بھی دیا۔

اس کیس کے ماسٹرمائنڈ فیصل موٹا کو رینجرز نے 2015 میں نائن زیرو پر چھاپہ مار کر عبید کے ٹو و دیگر سمیت گرفتار کرلیا تھا جبکہ مجرم کامران روپوش رہا اور اس دوران وہ لانڈھی اور گلشن معمار میں روپوش رہا اور مسلسل اپنا ٹھکانہ بھی بدلتا رہا۔

گرفتاری کے بعد کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے پریس کانفرنس بھی کی اور مجرم کا چہرہ ڈھانپ کر میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube