Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

آن کلاسز کیخلاف طلبہ کا ہائرایجوکیشن کمیشن کے باہر دھرنا

SAMAA | - Posted: Jun 15, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 15, 2020 | Last Updated: 4 months ago

حکومت کیخلاف نعرے بازی

طلبہ نے اسلام آباد میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے دفتر کے سامنے فیس کی معافی اور آن لائن امتحانات منسوخ کرانے کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر تحریک چلانے کی دھمکی دیدی۔

سخت گرمی اور وائرس کے باوجود طلبہ اپنے مطالبات منوانے کیلئے اعلیٰ تعیلمی کمیشن پہنچ گئے۔ مختلف علاقوں سے آئے اسٹوڈنٹس نے چئیرمین ایچ ای سی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے سروس روڈ بھی بلاک کردی

ایک طالب علم نے کہا کہ تمام جامعات میں ان لائن امتحانات کے نام پر ڈرامہ ختم کیا جائے۔ اس کے بعد غریب طلبہ کے ہاتھ میں جو فیس چالان تھما دیئے ہیں اس سے بڑے ظلم کی مثال کہیں نہیں ملتی ہے۔

ایک اور طالب علم نے کہا کہ اج ہم یہاں پر اختجاج نہیں دھرنا دیں گے۔ جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے جس نے مذاکرات کرنے یہاں آکر کرے۔

طلبہ نے وفاقی وزیرتعلیم کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شفقت محمود نے ہمارے مطالبات پر ذرا بھی توجہ نہ دی۔ ایک طالب علم نے کہا کہ میرے پاس وہ لیٹر موجود ہے جو شفقت محمود صاحب کو لکھا گیا۔ آن کو ان بورڈ لینے کی کوشش کی گی مگر ابھی تک کوئی جواب نہیں ایا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube