Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

خیبرپختونخوا کے 14 اراکین اسمبلی کرونا وائرس کا شکار

SAMAA | - Posted: Jun 13, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 13, 2020 | Last Updated: 4 months ago

خیبرپختونخوا میں بھی 14 اراکین اسمبلی کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے، اسپیکر، 2  وزیر اور ایک معاون خصوصی بھی شامل ہیں جبکہ ایک رکن اسمبلی زندگی کی بازی ہار گئے۔

خیبر پختونخوا کے عوامی نمائندے بھی کرونا وائرس سے تیزی سے متاثر ہورہے ہیں، وائرس کا سب سے پہلا شکار منگا مردان کے عبدالسلام آفریدی بنے، صوبائی معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش، صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

نوشہرہ سے رکن اسمبلی جمشید الدین کاکا خیل وائرس کا مقابلہ نہ کرسکے اور زندگی کی بازی ہار گئے، دیر سے ایم ایم اے کے رکن عنایت اللہ خان، مسلم لیگ ن کے جمشید مہمند اور بلوچستان عوامی پارٹی کے شفیق شیر بھی صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اسپیکر مشتاق غنی، صوبائی وزیر ریلیف و بحالی اقبال وزیر، پی ٹی آئی کے ہمایوں خان، انور زیب خان، مدیحہ نثار اور زینت بی بی بھی مہلک مرض مبتلا ہوچکے ہیں، اپوزیشن کے بہادر خان بھی متاثرہ افراد میں شامل ہیں جو اس وقت اپنے گھروں میں قرنطینہ ہیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا بجٹ اجلاس 19 جون کو ہوگا جس سے قبل تمام اراکین اسمبلی کو ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اب تک خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 16 ہزار 415 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 642 افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube