Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کوئٹہ میں کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد

SAMAA | - Posted: Jun 12, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 12, 2020 | Last Updated: 4 months ago

کوئٹہ میں کسٹم اور ایف سی نے تین ٹرکوں سے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگلنگ شدہ سامان پکڑ لیا، چھالیہ، خشک میوہ جات، سیگریٹ سمیت دیگر سامان شامل ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق کوئٹہ کے قریب کسٹم اور ایف سی کے عملے نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، نواحی علاقے کچلاک میں ایک گودام پر کارروائی کے دوران 3 ٹرکوں میں لوڈ غیر ملکی سامان برآمد کرلیا، جس کی مالیت 4 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق قبضے میں لئے گئے سامان میں غیر ملکی  پان پراگ، چھالیہ، خشک میوہ جات، چائنیز نمک، ٹائرز، سگریٹس، ویلڈنگ راڈز اور الیکٹرونکس مصنوعات شامل ہیں۔

کسٹم حکام کے مطابق کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube