Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

گھوٹکی: سہیڑ نہر میں 70فٹ چوڑا شگاف پڑگیا

SAMAA | - Posted: Jun 9, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 9, 2020 | Last Updated: 6 months ago

محکمہ آبپاشی کا عملہ روانہ

گھوٹکی کے علاقہ اوباڑو میں گاوں نصیر دوھوندو کے مقام پر سہیڑ نہر میں 70 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔

پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث شگاف بڑھنے لگا ہے جبکہ پانی نے گاؤں نصیر دوندھو کو گھیر لیا ہے اور متعدد گھروں کی دیواریں گر گئی ہیں جبکہ کپاس اور گنے کی فصلیں بھی زیرِ آب آگئی ہیں۔

مقامی لوگ اپنے مدد آپ کے تحت شگاف کو بند کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں جبکہ اطلاع کے باوجود محکمہ آبپاشی حکام موقع پر نہیں پہنچے۔

مقامی کسانوں نے محکمہ آبپاشی کے اہلکاروں کی جانب سے غفلت و لاپرواہی برتنے پر ہونے والے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ عملے کو شگاف کے مقام پر روانہ کر دیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube