Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

سابق مشیر صنعت بلوچستان کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

SAMAA | - Posted: Jun 8, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 8, 2020 | Last Updated: 4 months ago

بلوچستان کے سابق صوبائی مشیر سردار دُر محمد ناصر کرونا وائرس سے انتقال کر گئے۔ وہ بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی نائب صدر تھے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق مشیر برائے صنعت سردار دُر محمد ناصر کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

سردار دُر محمد ناصر کئی روز سے کرونا وائرس میں مبتلا تھے اور گزشتہ چند دنوں سے کراچی میں زیر علاج تھے تاہم وہ کرونا وائرس سے جانبر نہ ہوسکے اور آج اسپتال میں چل بسے۔

بلوچستان کے ضلع دکی سے تعلق رکھنے والے درمحمد محمد ناصر کی عمر 62 سال تھی، وہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سرادر یعقوب خان ناصر کے بھتیجے تھے، انہوں نے سیاست کا آغاز مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے کیا اور 2013ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر دکی سے رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہونے کے بعد صوبائی مشیر انڈسٹریز رہے۔

در محمد ناصر نے 2018ء کے انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن چھوڑ کر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی، تاہم وہ انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کرسکے تھے۔

در محمد ناصر کا تعلق علاقے کے بڑے سیاسی خاندان سے ہے، ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے در محمد ناصر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
DUR MUHAMMAD NASIR, PMLN, BAP, SARDAR YAQOOB NASIR, BALOCHISTAN, PAKISTAN,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube