Sunday, December 6, 2020  | 19 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

لودھراں: پولیس تشدد سے شہری ہلاک، اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

SAMAA | - Posted: Jun 8, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 8, 2020 | Last Updated: 6 months ago

پنجاب کے ضلع لودھراں میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک شخص  ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے انسپکٹر، سب انسپکٹر سمیت بارہ اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی کوششیں شروع کردی۔

لودھراں کے نواحی علاقہ شیرپور کا رہائشی اللہ وسایا پولیس کی تحویل میں ہلاک ہوگیا۔ لواحقین کا الزام ہے کہ اللہ وسایا کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا ہے

مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ کل دوپہر کو پولیس والے میرے بھائی کو اٹھا کر لے گئے اور پھر تین لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اراضی فروخت کرکے رقم لی ہے، اس میں سے تین لاکھ روپے دے دیں۔

لواحقین کا یہ بھی الزام ہے کہ پولیس نے رقم دینے کی صورت میں پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔

مقتول کے کزن کا کہنا ہے کہ آج ہمیں کال آئی ہے کہ اپنے بھائی کی لاش آکر لے جائیں۔ ہم یہاں بیٹھے ہیں لیکن کوئی کاروائی نہیں ہورہی۔

ڈی پی او کے مطابق ملزمان انسپکٹر شاہد لطیف چنٹراور سب انسپکٹرفراز اعوان سمیت بارہ پولیس اہلکاروں  کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔

دوسری طرف لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube