Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

چھ جون کادن سکھ قوم کیلئے سیاہ دن ہے، گوبندسنگھ

SAMAA | - Posted: Jun 7, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 7, 2020 | Last Updated: 2 years ago

شکرگڑھ گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور کے ہیڈ گرنتھی گوبند سنگھ کہتے ہیں کہ 6 جون کا دن سکھ قوم کے لیے سیاہ دن ہے کیونکہ اس دن بھارتی فوج نے اندرا گاندھی کے حکم پر اکال تخت پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں سکھ جوان، عورتیں اور بچے شہید ہوئے اور پوری دنیا کے سکھ نَم آنکھوں کے ساتھ اس آپریشن کو یاد کرتے ہیں۔

گیانی گوبند سنگھ کہتے ہیں کہ کرتار پور میں شہیدوں کے لیے دعا کا اہتمام کیا گیا جبکہ کرتار پور میں اکال تخت کے شہیدوں کے ساتھ کشمیری بھائیوں کے لیے بھی دعا کی گئی۔

ہیڈ گرنتھی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں پر بہت ظلم کر رہی ہے اور پوری دنیا کی سکھ قوم کشمیریوں پر ظلم کی مذمت کرتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube