Tuesday, July 7, 2020  | 15 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

بلوچستان میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jun 7, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 7, 2020 | Last Updated: 1 month ago

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق نوشکی کے علاقے قادر آباد میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کی شناخت میر عبدالباقی بادینی اور شعیب بادینی کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں سلال احمد بادینی اور غازی خان شامل ہیں۔

حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد میتیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ گوادر میں پیش آیا، پولیس کے مطابق جناح ایونیو پر مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دل مراد نامی ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی دُر محمد شدید زخمی ہوگیا جو اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

بلوچستان میں فائرنگ کا تیسرا واقعہ لونی میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان سمت اللہ کو قتل کردیا، قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی، لیویز نے ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
QUETTA, BALOCHISTAN, NAUSHKI, GWADAR, FIRING, MURDER,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube