Tuesday, July 14, 2020  | 22 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

پابندی کی خلاف ورزی پر 21 ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج

SAMAA | - Posted: Jun 6, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 6, 2020 | Last Updated: 1 month ago

کراچی ميں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، پابندی کے باجود مسافر کوچز چلانے پر 21 ڈرائیورز کيخلاف مقدمات درج کرلئے گئے، 32 گاڑیاں بھی تھانوں میں بند کردی گئیں۔

حکومت سندھ نے صرف کراچی ميں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت تھی مگر ضلعی ٹرانسپورٹرز نے بھی اسٹیئرنگ سنبھال ليا، سرکاری حکمنامے کی خلاف ورزی پر حکومتی مشينری نے فوری ايکشن لیتے ہوئے پابندی کی خلاف ورزی پر مسافر کوچز چلانے والے 21 ڈرائيورز کيخلاف مقدمات درج کرلئے۔

وزير ٹرانسپورٹ سندھ اويس قادر شاہ کے مطابق 32 گاڑیاں تھانوں میں بند کردی گئی، ہيں، صوبے بھر میں 91 مسافر گاڑیوں پر 77 ہزار 300 روپے جرمانہ کيا جاچکا ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 80 ڈرائیورز کو گرفتار جبکہ 50 گاڑیوں کا چالان کیا گيا ہے۔

ايک شہر سے دوسرے شہر بسيں چلانے پر پابندی کی خلاف ورزی  کرنے والے کرونا سے بچاؤ کی ايس او پيز پر بھی عمل نہيں کررہے تھے۔

حکومت نے کارکردگی نہ دکھانے پر 6 ریجنل سیکریٹریز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیے، ڈرائیورز اور مسافروں کی جانب سے ماسک نہ پہننے سميت ديگر ايس او پيز کی خلاف ورزی پر مانیٹرنگ اور ویجیلنس ٹیمیں کارروائیاں کررہی ہیں۔

سندھ حکومت کے مطابق صوبہ بھر میں اب تک 36 ہزار 364 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 634 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PM, IMRAN KHAN, CORONAVIRUS, COVID19, COVID-19, PAKISTAN, HEALTH, LOCKDOWN, WHO, PUNJAB, SINDH, KP BALOCHISTAN, TRANSPORT
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube