Saturday, July 11, 2020  | 19 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

کراچی میں کروناوائرس کے مزید 1104 کیسز، 19 اموات

SAMAA | - Posted: Jun 6, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 6, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو : آن لائن

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے ریکارڈ 1104 کیسز رپورٹ اور مزید 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق صوبہ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے، جن میں کرونا وائرس کے 1475 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی جبکہ 19 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ کراچی میں 1104 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، حیدر آباد میں 60، گھوٹی 98، سکھر 56، خیرپورت 14، لاڑکانہ 58، دادو 21، شکار پور 13 اور جیکب آباد کے 26 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

سندھ حکومت کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں آج تمام 19 اموات کراچی میں ہوئیں، جن میں 15 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں، زندگی کی بازی ہارنے والے افراد کی عمریں 40 سے 80 سال کے درمیان ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں مزید 554 مریض صحتیاب ہوگئے، جس کے بعد شفایاب ہونیوالے افراد کی تعداد 18 ہزار 265 ہوگئی ہے، مہلک مرض اب تک 634 افراد کی جان لے چکا ہے، سب سے زیادہ کراچی میں 526 افراد موت کا شکا ہوچکے ہیں۔

سندھ حکومت کے مطابق صوبہ بھر میں اب تک 2 لاکھ 22 ہزار 890 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں 36 ہزار 364 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 ہزار 734 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 93 ہزار 980 تک پہنچ گئی جبکہ مزید 97 افراد لقمۂ اجل بن گئے، جس کے بعد مجموعی اموات 1935 ہوگئیں، اب تک 32 ہزار 581 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PM, IMRAN KHAN, CORONAVIRUS, COVID19, COVID-19, PAKISTAN, HEALTH, LOCKDOWN, WHO, PUNJAB, SINDH, KP BALOCHISTAN, KARACHI,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube