Saturday, July 11, 2020  | 19 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

کراچی میں پھر گردآلود ہوائیں، بعض مقامات پر بارش

SAMAA | - Posted: Jun 6, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 6, 2020 | Last Updated: 1 month ago

کراچی میں ہفتے کی شام ایک بار پھر گرد آلود ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں اور اس کے ساتھ ہی بعض مقامات پر بارش بھی ہونے لگی۔

بدھ کی رات کراچی میں شدید آندھی کے باعث متعدد مقامات پر مکانوں کے چھت گرنے اور دیگر واقعات میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جبکہ بعض مقامات پر سپلائی لائن کو نقصان پہنچنے کے باعث شہر بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

ہفتے کی رات ایک بار پھرگ لشن معمار، نارتھ کراچی، نيو کراچی، لياری اور سرجانی سمیت دیگر علاقوں ميں گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور اس کے کچھ دیر بعد سپرہائی وے، گڈاپ اور نوری آباد میں بارش بھی ہونے لگی۔

ٹھنڈی ہواؤں اور بارش کے بعد دن کی آگ برساتی گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خواشگوار ہوگیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube