Saturday, September 26, 2020  | 7 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

ن ليگ نے شيخ رشيد کو نوازشريف کاغدار قرار دیدیا

SAMAA | - Posted: Jun 6, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 6, 2020 | Last Updated: 4 months ago

بحرانوں کے ذمہ دار جہانگير ترين کو فرار کراديا گيا

نون ليگ نے شيخ رشيد کو نواز شريف سے غداری کا مرتکب قرار ديتے ہوئے دعویٰ کيا ہے وزير ريلوے اب بھی شہباز شريف سے ملاقات کے خواہشمند ہيں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے بحرانوں کے ذمہ دار جہانگير ترين کو ملک سے فرار کراديا گيا۔

نون ليگ پنجاب کی سيکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری اور عطاء تارڑ نے حکومت پر خوب تنقیدی وار کئے۔ بولے کہ تاریخ کے ناکام ترین وزير ریلوے اب شہباز شريف سے ملاقات کے خواہشمند ہيں، ایٹمی دھماکے سے پہلے اپنا پيسہ لے کر ملک سے بھاگ گئے، کسی غدار کی مسلم ليگ نون ميں کوئی جگہ نہيں۔

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم شیخ رشید کو اس قابل نہیں سمجھتے کہ انہیں ساتھ بٹھایا جائے، لیڈر کا بوسہ لینا اور پیٹھ میں چھرا گھونپنا غداری ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کرونا سے ايک دن ميں 97 ہلاکتيں ہوگئيں، چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا نہيں ملی، یہاں کے ٹارزن، ٹارزن ہی بنے رہ گئے اور جہانگير ترين ملک سے فرار ہوگئے، قانون کو انتقام کیلئے استعمال کيا جارہا ہے۔

مسلم ليگ نون کے رہنماؤں نے سپريم کورٹ سے استدعا کی کہ جہانگير ترين کے بيرون ملک جانے کا نوٹس ليں اور بحرانوں کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PMLN, PTI, IMRAN KHAN, SHEIKH RASHID, AZMA BUKHARI, ATTA TARAR, SHEHBAZ SHARIF, JAHANGIR TAREEN
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube