Monday, September 21, 2020  | 2 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

بلوچستان: ٹرانسپورٹرز کا 7جون سے گاڑیاں چلانے کا حتمی اعلان

SAMAA | - Posted: Jun 6, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 6, 2020 | Last Updated: 4 months ago

رکاوٹ ڈالی گئی تو بھرپور احتجاج کرینگے، ٹرانسپورٹ تنظیمیں

بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں نے حکومت پر تاخیری حربوں کا الزام لگاتے ہوئے 7 جون سے گاڑیاں چلانے کا اعلان کردیا۔ ٹرانسپورٹ تنظیموں کا کہنا ہے کہ کوئی رکاٹ پیدا کی گئی تو سڑکیں بند کرکے پہیہ جام کردیں گے۔

ٹرانسپورٹ کیسے چلانی ہیں، صوبے کے مختلف روٹ پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے مالکان نے حکمت عملی طے کرلی، 7 جون سے ہر حال میں گاڑیاں چلانے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں کہ حکومت نے اجازت نہ دی تو بلوچستان کو جام کردیں گے۔

ٹرانسپورٹ یونین کے رہنماء کہتے ہیں کہ بلوچستان حکومت کو ٹرانسپورٹ سے منسلک افراد اور عوامی مشکلات کی کوئی فکر نہیں، وہ تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ مسافر بسیں اور ویگن سروس بند ہونے سے ٹوڈی کار اور دیگر چھوٹی گاڑیوں کے کرائے کئی گنا بڑھا دیئے گئے ہیں۔

ٹرانسپورٹروں نے کہا کہ باقی صوبوں نے ٹرانسپورٹ بحال کردی ہے، بلوچستان حکومت بھی گاڑیاں چلانے کی اجازت دے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PM, IMRAN KHAN, CORONAVIRUS, COVID19, COVID-19, PAKISTAN, HEALTH, LOCKDOWN, WHO, PUNJAB, SINDH, KP BALOCHISTAN, TRANSPORTER, PUBLIC TRANSPORT,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube