لاہور:سروسزاسپتال سےسرکاری ادويات کی چوری کی کوشش ناکام

SAMAA | - Posted: Jun 6, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 6, 2020 | Last Updated: 1 year ago

لاہور کے سروسز اسپتال سے سرکاری ادويات کی چوری کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے،51 لاکھ روپے ماليت کی ادويات برآمد کرکے ايک ملزم کو گرفتار کرليا گيا۔

ايم ايس سروسز اسپتال ڈاکٹرافتخار کے مطابق ہفتے کی صبح کے وقت اسٹور کھلا ہونے پر گارڈ نے پوچھ گچھ کی تو ایمرجنسی وارڈ کی طرف سے ادویات کو نجی گاڑی میں لے جايا جارہا تھا۔

انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ ملزم کے قبضے سے دل، بلڈ پریشر، شوگر اور کینسر سمیت مختلف امراض کی ادویات برآمد کرلی گئيں جن کی ماليت 51 لاکھ روپے ہے۔ ملزم کومزيد پوچھ گچھ کے ليے پوليس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube