Wednesday, August 12, 2020  | 21 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

جہانگیر ترین برطانیہ چلے گئے

SAMAA | - Posted: Jun 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago

شوگر بحران کے ذمہ داروں میں سرفہرست تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین برطانیہ چلے گئے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

جمعہ کو جہانگیر خان ترین نے ٹوئٹر پر برطانیہ جانے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے دورہ برطانیہ کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں مگر 2014 میں بیماری کے بعد سے ہر سال 2 بار چیک اپ کیلئے برطانیہ آنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معمول کا چیک اپ مکمل کر کے جلد پاکستان لوٹوں گا۔ قیاس آرئیاں کرنے والے بے فکر رہیں۔ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر جہانگیر ترین کے برطانیہ جانے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ قبل ازیں رپورٹ سامنے آنے پر اپوزیشن اور سوشل میڈیا صارفین نے شوگر بحران کے ذمہ داروں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا مگر حکومت نے کیس نیب کو بھیجنے کا اعلان کرکے خاموشی اختیار کرلی۔

ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق چینی بحران میں جہانگیر ترین، مونس الٰہی، شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ، اومنی گروپ اور خسرو بختیار کے بھائی عمرشہریار نے پیسے بٹورے جبکہ فارنزک آڈٹ رپورٹ میں چینی اسیکنڈل میں ملوث افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے اور ریکوری کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ ریکوری کی رقم گنے کے متاثرہ کسانوں میں تقسیم کردی جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube