Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس:نوازشریف کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری،تحریری حکم نامہ جاری

SAMAA | - Posted: Jun 5, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 5, 2020 | Last Updated: 4 months ago

فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ہیں۔احتساب عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

جمعہ کو جج سید اصغر علی نے ریفرنس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیاہے۔حکم نامے میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ پر تعینات گارڈ عبدالمجید نے عدالتی سمن وصول کرنے سے انکار کردیا۔ وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ کی روشنی میں عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیا گیا۔

حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ سابق صدر آصف زرداری کی صرف 1 دن کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کی جاتی ہے،آصف زرداری آئندہ سماعت پر 11 جون کو پیش ہوں۔

عدالت نے دیگر ملزمان سابق وزرائےاعظم نوازشریف،یوسف رضا گیلانی،انور مجید اورعبد الغنی مجید کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کردی ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube