Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

پاکستان صبرسےکام لےرہا ہے،بھارت کوایساجواب دیں گےجس کی توقع نہ ہوگی،صدرآزادکشمیر

SAMAA | - Posted: Jun 5, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 5, 2020 | Last Updated: 4 months ago

دنیا کی آنکھوں میں دھول

آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ  بھارت کرونا جیسی عالمی وبا کو بھی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے استعمال کررہا ہے،نہتے کشمیریوں پر ظلم کرنے والی بزدل فوج کا چین سے سامنے ہوا تو معافی مانگ کر نکل گئی ، پاکستان صبر سے کام لے رہا ہے لیکن بھارت کو جواب ایسا ملے گا جس کی اسے توقع بھی نہ ہوگی۔

سما کے نمائندے سہیل رشید کو خصوصی انٹرویو میں سردار مسعود خان  نے کہا کہ کشمیر میں بھارت اپنے ناپاک عزائم کے لئے کرونا کو پردے کے طور پراستعمال کررہا ہے،عالمی برداری کی خاموشی کا بھارت ماضی میں بھی ایسا ہی فائدہ اٹھاتا رہا ہے،عالمی طاقتوں نے کشمیر پر مبہم کردار ہی ادا کیا اوربھارت سے جواب طلبی نہیں کی۔

سردارمسعود خان نے کہا کہ دنیا نے ہندوستان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے،9 لاکھ قابض فوج کے سامنے نہتے نوجوان دفاع کریں توانہیں دہشت گردکہہ دیا جاتا ہے، بھارت نے دنیا کے سامنے ایک جھوٹ بھول رکھا ہے کہ آزاد کشمیرمیں کوئی لانچنگ پیڈزہیں۔

سردار مسعود خان نے امکان ظاہر کیا کہ لداخ میں چین بھارت تنازع کے اثرات کشمیر اور پاکستان پر بھی ہوں گے،بھارت کی فوج اتنی بزدل ہے کہ صرف نہتے لوگوں سے لڑتی ہے،نہتے کشمیریوں کو مارنے والوں کا چین سے سامنا ہوا تو معافی مانگ کر پیچھے ہٹ گئے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان صبروو تحمل سے کام لےرہا ہے لیکن برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے،بھارت کوایسا جواب ملے گا جس کی وہ توقع بھی نہیں کرسکتا۔

صدرآزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت جو گلگت اور آزادکشمیر پر حملے کی بات کرتا تھا،اب اسے سوچنا ہوگا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت امریکا کے ساتھ مل کرچین کا معاشی میدان میں راستہ روکنا چاہتا ہے۔

سن 1999 کی جنگ کے بارے میں سردار مسعود خان نے کہا کہ کارگل کے شہدا ہمارے ہیروز ہیں،اُن شہدا کا زیادہ نام نہیں لیا جاتا،کارگل کے شہدا کو ہمیں یاد رکھنا چائیے،انہوں نے کشمیر کے لئے قربانی دی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ 5 اگست کے بعدعرب ممالک کا بھارت سے مزید تعلقات گہرے بنانا مایوس کن تھا،دوطرفہ مذاکرات کی جب پاکستان نے بات کی بھارت اس سے جان چھڑاتا رہا،بھارت دہشت گردی کا الزام لگا کر مذاکرات سے بھاگتا رہا ہے،نریندر مودی نے قسم کھا رکھی ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہیں کرنے ہیں۔

سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ آج نہیں تو کل دنیا بھارت کے ساتھ کاروبار کرنا چھوڑدے گی،بھارت جیسی فسطائی قوتیں بالآخر تمام ممالک کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube