Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

خیبرپختونخواپولیس کےاہلکاروں کوصرف انکےاصل ناموں سےپکاراجائےگا

SAMAA | - Posted: Jun 5, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jun 5, 2020 | Last Updated: 1 year ago

خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں کو صرف ان کےاصل ناموں سے ہی پکارا جائے گا،پولیس ہیڈکوارٹر کا ترمیم شدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پولیس ہیڈکوارٹر خیبرپختوا خوا نے یکم جون کو نوٹی فیکیشن جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو شیرو، جوان اور صاحب کے ناموں سے پکارا جائے گا تاہم یہ نوٹی فیکیشن واپس لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو ان کے اصل ناموں سے پکارنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا کہ بیشتر افسران اپنے ماتحت اہلکاروں کو غلط القابات سے پکارتے ہیں، یہ وہی جوان ہیں جو ہروقت جان کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔

نوٹی فکیشن میں تمام اعلیٰ حکام کو حکم دیا گیا کہ ماتحت اہلکاروں کو اُن کے اصلی نام سے پکارا جائے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube