Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

سیاحتی مقامات ویران، ہزاروں افراد بیروزگار

SAMAA | - Posted: Jun 4, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 4, 2020 | Last Updated: 1 month ago

ہوٹل مالکان کا ریلیف کا مطالبہ

کرونا لاک ڈاون سے دیگر شعبوں کی طرح ٹورازم انڈسٹری کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ضلع مانسہرہ کے خوبصورت سیاحتی مقامات بالاکوٹ شوگراں اور ناراں ویران ہوگئے جس کے باعث سیاحت سے وابسطہ ہزاروں افراد بیروزگار ہوگئے۔ ہوٹلز مالکان نے حکومت سے جلد از جلد سیاحتی مقامات کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جون میں سیاختی مقامات شوگراں اور ناراں میں تل دھرنے کو جگہ نہ ملتی تھی۔ آج ان مقامات پر ویرانی اور ہو کا عالم ہے۔ پابندی نے سیاحت سے وابسطہ لاکھوں افراد کے روزگار کو  بری طرح متاثر کردیا ہے۔ بالاکوٹ، شوگراں اور ناران کے خوبصورت اور دلکش نظارے سیاحوں کے منتظر ہیں۔

ان علاقوں میں موجود دو ہزار سے زائد ہوٹلز بند پڑے ہیں جس سے مالکان کو شدید مالی نقصان ہو رہا ہے۔ سیاحت سے وابستہ ہوٹلز مالکان اور شہریوں نے حکومت سے دیگر شعبوں کی طرح سیاحت کو بھی ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت کے جاری کردہ احکامات اور ہدایات کی روشنی میں ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہیں۔ حکومت ایس او پی کے تحت سیاحت کی اجازت دے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube