Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

SAMAA | - Posted: Jun 4, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 4, 2020 | Last Updated: 1 month ago

رواں سال مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور کشمیر میں 20 فیصد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں 10 فیصد زیادہ بارشیں ہوں گی، اربن اور فلیش فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال معمول سے زیادہ مون سون بارشیں ہوں گی، ملک بھر میں مون سون بارشیں 10 فیصد جبکہ سندھ اور کشمیر میں معمول سے 20 فیصد زیادہ بارشیں ہوں گی۔

میٹ آفس کے مطابق زیادہ بارشوں کی وجہ سے اربن اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے، بارشوں کے باعث ملک میں ٹڈی دل کی افزائش میں بھی تیزی آسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، پنجاب، مشرقی بلوچستان، بالائی اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

میٹ آفس کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقہ جات میں جمعہ سے اتوار کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد سمیت پوٹھوہار خطہ، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، بہاولپور، رحیم یار خان، ساہیوال اور اوکاڑہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ویدر ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا میں آئندہ تین روز کے دوران چترال، سوات، دیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سندھ میں آئندہ تین دنوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم جمعہ کو سکھر، جیکب آباد، میرپور خاص، حیدر آباد اور شہید بے نظیر آباد میں شام کے دوران گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

میٹ آفس کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں اگلے چند روز تک موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم جمعہ اور اتوار کو دوپہر کے بعد ژوب، بارکھان، لورالائی، کوہلو اور موسیٰ خیل میں بارش کا امکان ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PAKISTAN, WEATHER, MOON SOON, RAIN, FLOOD, SINDH, KP, BALOCHISTAN, PUNJAB, MET OFFICE
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube