Tuesday, July 7, 2020  | 15 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

مقبضہ کشمیر، تین روز میں شہداء کی تعداد 18 ہوگئی

SAMAA | - Posted: Jun 4, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 4, 2020 | Last Updated: 1 month ago

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ ميں بھارت کی رياستی دہشت گردی کے دوران مزيد تين کشميری نوجوان شہيد ہوگئے۔

کشمير ميڈيا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ ميں گھر گھر تلاشی کے بہانے مزيد تين نہتے نوجوانوں کو شہيد کر ديا گيا۔ گزشتہ روز اسی ضلع ميں دو نوجوانوں کو شہيد کيا گيا تھا۔

پير کے روز مختلف اضلاع ميں جعلی مقابلوں کے دوران 13 کشميريوں کو جينے کے حق سے محروم کيا گيا تھا جبکہ پیر سے اب تک شہداء کی تعداد 18 ہوگئی۔

وادی ميں 5 اگست سے کرفيو نافذ ہے جسے 303 روز گزر چکے ہیں جبکہ موبائل فون اور انٹرنيٹ سروس مستقل طور پر معطل ہے۔

مسلسل کرفیو کے باعث وادی ميں اشيائے ضرورت کی قلت اور ادويات ناياب ہوگئی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube