Tuesday, July 7, 2020  | 15 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

کراچی میں آندھی، گردکا طوفان، حادثات میں 4افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jun 3, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 3, 2020 | Last Updated: 1 month ago

مکانات کی چھتیں، دیواریں اور درخت گرنے سے متعددافراد زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید آندھی اور گرد کا طوفان آگیا، تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی، تیز ہوا کے باعث کئی مکانات کی چھتیں اڑ گئیں، مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 60 سے 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔

کراچی میں بدھ کو آندھی کا شدید طوفان آیا، اس گرد آلود ہوائیں چلیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم اثر انداز ہونے سے 60 سے 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔

رپورٹ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث کئی مکانات کی چھتیں اڑ گئیں، درخت اور دیواریں گرنے کے بھی واقعات پیش آئے، جس میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تیسر ٹاؤن میں مکان کی چھت کا ایک حصہ گر گیا جس کے نتیجے میں 42 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ سعدی ٹاؤن میں گھر کی دیوار گرنے سے 60 سالہ خاتون زندگی کی بازی ہار گئیں۔ دو افراد لیاری اور گلستان جوہر میں جاں بحق ہوئے۔

جمالی پل کے قریب درخت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا، ٹیچرز سوسائٹی میں بھی دیوار گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب سرجانی ٹاؤن کیٹل کالونی میں تیزی آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے بعد آگ لگ گئی جس نے 40 کے قریب باڑوں میں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے پہنچ گئیں، آتشزدگی کے باعث مویشیوں کے ہلاک ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

کراچی ميں تيز اور گرد آلود ہوائيں چلنے کے ساتھ ہی مختلف علاقوں ميں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی، جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بجلی کی عدم فراہمی سے بفرزون، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، سرجانی، اسکیم 33، گلشن اقبال، ملیر ہالٹ، معین آباد، لیاقت آباد، عزیز آباد، فیڈرل بی ایریا، طارق بن زیاد سوسائٹی، ماڈل کالونی، گولیمار، گارڈن اور گلستان جوہر سمیت مختلف علاقے متاثر ہوئے۔ گلشن، ڈیفنس ویو، محمود آباد اور قیوم آباد میں بھی بجلی غائب ہوگئی۔

کے الیکٹرک نے بارش اور تیز ہواؤں کی صورت میں شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری ٹوٹے تاروں، کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں جبکہ برقی آلات ننگے پاؤں یا گیلے ہاتھ کے ساتھ نہ چھوئیں۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی جبکہ تیز ہواؤں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
KARACHI, RAIN, DUST STORM, WINDS, MET OFFICE, SINDH, WEATHER,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube