Tuesday, July 7, 2020  | 15 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

ایوب میڈیکل کمپلیکس میں کرونا ٹیسٹنگ کٹس ختم

SAMAA | - Posted: Jun 3, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 3, 2020 | Last Updated: 1 month ago

ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں کرونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس ختم ہوگئیں جس کے باعث ٹیسٹ روک دیے گئے جبکہ اسپتال کے چوالیس اسٹاف ممبران بھی کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

ایوب میڈیکل کالج کے میڈیکل ڈائریکٹر احسن اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم چاہ رہے تھے کہ انتہائی ضروری ٹیسٹ کیے جائیں مگر تعداد زیادہ ہونے کے باعث کٹس ختم ہوگئے۔ مسلہ جلد حل ہوجائے گا۔

اسپتال میں بائیس اپریل سے فعال پی سی آر مشین سے اب تک چوبیس سو ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

احسن اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہزارہ ڈویژن کے سات اضلاع میں 2400 ٹیسٹ کرچکے ہیں۔ وبا بڑے پیمانے پر پھیل رہی ہے جس کے باعث ہمارےعملے کے 29 ڈاکٹرز اور 12 نرسیں بھی متاثر ہیں۔

ایبٹ آباد میں کرونا کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے 29 ڈاکٹرز اور نرسنگ عملے کے پندرہ ارکان بھی کورونا کی لپیٹ میں آچکے جن میں سے بارہ ڈاکٹر اور چھ نرسنگ اسٹاف وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube