Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

کراچی:شہری کےمبینہ قاتل پولیس اہلکارنکلے،ایڈیشنل آئی جی کانوٹس

SAMAA | - Posted: Jun 3, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Jun 3, 2020 | Last Updated: 1 month ago

کراچی کے علاقےنارتھ ناظم آباد میں 2 روز قبل کامران نامی شہری کے قتل کا واقعے میں تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ قتل میں ملوث ملزمان پولیس اہکار نکلے۔

کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں دو روز قبل کامران نامی شہری کو قتل کردیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ کامران رکشے میں کھڈوگوٹھ گیا تھا جس کے پیچھے 2 موٹر سائیکلوں پر 4 اہکار گئے۔

ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اہکار سادہ لباس میں تھے اور ان کے نام محمد زبير، احمد نعمان،غلام مصطفیٰ اورامداد حسين ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ اس واقعے کا مقدمہ چاروں پولیس اہکاروں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔چاروں اہلکاروں کو معطلل کرکےمحکمہ جاتی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کے مطابق پولیس اہلکاروں نے ایک فائر کیا جو کامران کی کمر میں لگا۔پولیس اہلکاروں سےتفتیش کی جائے گی کہ اصل واقعہ کیا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ مقتول کےاہل خانہ نے الزام لگایا تھا کہ یہ اہلکار اس سے پہلے بھی دیگر غیرقانونی معاملات میں ملوث تھے۔

ایڈیشنل آئی جی نے یقین دلایا کہ پولیس اس واقعے میں رتی برابر بھی پیٹی بھائی ہونے کا مارجن نہیں دے گی اورقانون کے مطابق اہلکاروں کو سزا دی جائےگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube