Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

شمالی وزيرستان:مدرسے کی چھت گرنے سے6بچے شہید

SAMAA | - Posted: Jun 3, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 3, 2020 | Last Updated: 2 years ago

شمالی وزیرستان کے علاقے میں مدرسے کی چھت گرنے سے 6 بچے شہید جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

چھت گرنے کا واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصيل شیواہ کے علاقے زیر جان کوٹ میں پیش آیا۔ امدادی ٹیموں کے مطابق مدرسہ کی چھت خستہ حال تھی۔

علاقہ مکينوں کا کہنا ہے مدرسے ميں بچے پڑھ رہے تھے کہ اچانک چھت نيچے آگری۔ جس کے بعد علاقہ مکینوں نے زخميوں کو اپنی مدد آپ کے تحت قريبی اسپتال منتقل کيا۔

پوليس کے مطابق حادثے ميں جاں بحق بچوں کی عمريں 10سے 12سال کے درميان ہيں، جب کہ اسپتال ميں زيرعلاج زخمی بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال فروری ميں چارسدہ کے علاقے میں بھی مدرسے کی چھت گرنے سے 4 بچے جاں بحق، جب کہ 10 زخمی ہوگئے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube